35 سال پہلے پولیو نے سالانہ 350,000 بچوں کو مفلوج کر دیا تھا۔ آج، طبی کارکنان/طبی رضاکار، عطیہ دہندگان، حکومتوں اور گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو (GPEI) کے شراکت داروں کی بدولت ان واقعات میں 99.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن اگر ہم اپنی کوششیں جاری نہیں رکھیں گے تو پولیو جلد دوبارہ پھیل سکتا ہے۔
ہم آپ جیسے پولیو چیمپئنز سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر عطیہ دہندگان، پولیو متاثرہ ممالک کے حکام اور دیگر عالمی رہنماؤں کو بلائیں کیوں کہ ہمارے پاس ایک تاریخی موقع ہے کہ ہم پولیو سے پاک دنیا کی تعمیر کر سکتے ہیں۔
طریقہ ہے:
ریکارڈ کریں۔
براہ کرم واضح روشنی اور آواز کے ساتھ اپنی ویڈیو کو افقی طور پر فلمائیں۔ اپنے گھر ، دفتر ، یا باہر کسی بھی پس منظر کا استعمال کریں۔
یہ مہم 26 ستمبر، پولیو کے عالمی دن (24 اکتوبر) سے چار ہفتے پہلے عوامی سطح پر شروع کی جائے گی۔
ورلڈ پولیو ڈے کے دنوں کے شمار کے دوران سوشل میڈیا پر بآسانی شیئر کیئے جانے والے مواد کی تیاری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا،اس کے علاوہ دوسرے پولیو خاتمہ کاروں کے ساتھ ساتھ آپ کی پوسٹ کی گئی ویڈیو کو بھی دیکھنے کا موقع حاصل ہوگا!
اگر آپ کو اپنا ویڈیو جمع کرانے میں کوئی پریشانی ہو تو براہ کرم اسے poliogcg@globalhealthstrategies.com پر ای میل کریں۔